03:55 , 24 جون 2026
Watch Live

کراچی میں ہیلمٹ قوانین مزید سخت، خلاف ورزی پر ای چالان جاری ہوگا

کراچی میں ہیلمٹ قوانین مزید سخت

کراچی میں ٹریفک قوانین کے سخت اطلاق کے تحت اب موٹر سائیکل سوار کے ساتھ بیٹھنے والی پچھلی سواری پر بھی ہیلمٹ نہ پہننے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں ای چالان جاری ہوگا۔

ٹریفک پولیس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی پچھلی نشست پر بیٹھا شخص ہیلمٹ کے بغیر پایا گیا، اسے بھی ای چالان کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے واضح کیا ہے کہ:

  • موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا ضروری ہے

  • خلاف ورزی کی صورت میں سوار اور پچھلی سواری دونوں کا ای چالان کیا جائے گا

  • آن لائن رائیڈرز کو اضافی ہیلمٹ لازمی رکھنا ہوگا

  • ہدایت نہ ماننے کی صورت میں ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی

ٹریفک پولیس کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر جرمانہ 500 روپے نہیں بلکہ 5 ہزار روپے ہوگا۔

کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان

ٹریفک حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ دورانِ سفر اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں، تاکہ حادثات کی صورت میں جان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION